ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار:وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی کے خلاف طلبا کا احتجاج :پولس اور طلبا کے درمیان نوک جھونک

کاروار:وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی کے خلاف طلبا کا احتجاج :پولس اور طلبا کے درمیان نوک جھونک

Wed, 30 Aug 2017 19:19:54    S.O. News Service

کاروار:30/اگست (ایس اؤنیوز) وشویشوریا ٹکنکل یونیورسٹی بلگام کی طلبا مخالف پالیسی کو لے کر شہر میں طلبا کی طرف سے منعقد کئے گئے احتجاجی ریلی کے دوران طلبا اور پولس کے درمیان نوک جھونک کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

انجنئیرنگ کالج کے طلبا اپنی مختلف مانگوں کو لے کر احتجاج کررہے تھے، اے بی وی پی کی قیادت میں شہر کے انجنئیرنگ کالج سے نکلی احتجاجی ریلی ڈی سی دفتر پہنچی تھی ،طلبا لیڈران نے الزام لگایا ہے کہ طلبا کی ریلی ڈی سی دفتر پہنچی اور وہاں طلبا لگاتار ایک گھنٹے تک نعرے بازی کرتے رہے ، ایک گھنٹہ سے زائد کا وقت گزرنے کے بعد بھی کوئی افسر میمورنڈم وصول کرنے نہیں آیا تو طلبا مشتعل ہوگئے۔

کچھ دیر بعد اپر ڈی سی جب میمورنڈم لینے پہنچے تو ایک طلبا لیڈر نے دیری کا سبب پوچھتے ہوئے سوال کیاتو ایڈیشنل ڈی سی میمورنڈم لئے بغیر لوٹ گئے ۔ اے بی وی پی کے طلبامزید مشتعل ہوکر پھر نعرے بازی شروع کی اور اسی دوران پولس کے ساتھ نوک جھونک ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس وقت پولس نےطلبا لیڈران سے کہاکہ 4طلبا دفترکے اندر پہنچ کر اپنا میمورنڈم دے آئیں تو طلبا صاف انکار کرتے ہوئے افسران جائے وقوع پہنچ کر میمورنڈم حاصل کرنےپر بضد رہے۔ اور دھمکی دی کہ ورنہ بہت بڑی تعداد میں طلبا کو جمع کرکے احتجاج کریں گے۔ تھوڑی دیر کے بعد کاروار کے اسسٹنٹ کمشنر طلبا ریلی کے پاس پہنچ کر میمورنڈم حاصل کیا۔

Screenshot_(198).png


Share: